تازہ ترین

دیامر میں تعلیمی اداروں پرشرپسندوں کی کاروائی کا جائزہ لینے کیلئے ہیڈ کوارٹر ایف سی این اے میں اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس طلب ۔

گلگت(پریس ریلز) 3اگست 2018 ؁ء ڈسٹرکٹ چلاس میں چند تعلیمی اداروں پرشرپسندوںکی کاروائی کا جائزہ لینے کیلئے ہیڈ کوارٹر ایف سی این اے میں اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔ جس میں فوج ، سول، پولیس انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے احکامات جاری کیے گئے کہ شرپسندوں اور اِن کے مددگاروں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔اجلاس میں سکولوں کی فول پروف حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور کسی بھی ایسی کاروائی کی صورت میں شرپسند عناصر اور ان کے مدد گاروں کے خلاف بلا تفریق سخت سے سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کیاگیا تا کہ امن وامان کی صورتحال اور سکولوں کی حفاظت کو یقینی بنا کر تعلیمی ماحول کو محفوظ اور یقینی بنایا جاسکے۔ فوج، پویس ، سیکورٹی فورسز اور عوام متحد ہو کر شرپسندوں کو کیفرِکردار تک پہنچائیں گے۔ اجلاس میں تمام سکولوں اور اہم عمارتوں کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*