تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما دیامر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد زمان نے گلگت میں گرفتاری دے دی۔

گلگت د( نامہ نگار خصوصی) سابق قوم پرست رہنما اور پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے اہم اور فعال رہنما ضلع دیامر داریل سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد زمان گزشتہ دنوں سعودی عرب سے واپس پاکستان پونچ کر گلگت میں گرفتاری دے۔اُنکا کہنا تھا کہ یہ ملک میرا ہے اور میرے خطے کے عوام نے اس ملک کی بقاء کیلئے جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے اس ملک کے نااہل حکمرانوں کی وجہ سے جس طرح مملکت پاکستان کو بہت سارے مسائل کا سامنا ہے بلکل اسی طرح پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان میں سیاسی انتقام کیلئے لوگوں کو غدار بنایا جاتا ہے۔ اُنکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے گزشتہ الیکشن میں میں نے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر ضلع دیامر کے تحصیل داریل سے الیکشن لڑا تھا لیکن اُس وقت چونکہ وفاق میں نون لیگ کی حکومت تھی اور اُنہوں نے کسی بھی صورت میں گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔یوں اُس الیکشن میں گلگت بلتستان کے ہر حلقے میں کہیں لوٹوں کو خریدا گیا کہیں پولینگ کے دوران دھاندلی کی گئی جس میں میرا حلقہ بھی شامل تھا۔ بدقسمتی سے میرے حلقے میں مسلم لیگ نون کی دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے پر نابالغ بچوں سے لیکر ضعیف العمر افراد پر طاقت کے بل بوتے پر مقدمات درج کئے گئے ۔اُنکا کہنا تھا کہ میرا مقصد گلگت بلتستان کی ترقی اور یہاں بین المسالک ہم آہنگی کیلئے ایک فضا قائم کرنا اور اس خطے کی ستر سالہ محرمیوں کیلئے قانون نکتہ نظر کے مطابق کوشش ہے، میرا نظریہ پاکستان کے خلاف نہیں تھا لیکن بدقسمتی سے حفیظ الرحمن اور اُن کے لوگوں نے اپنے سیاسی مفادات کیلئے مجھے ملک دشمن ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی حالانکہ میں سعودی عرب کے شہر طائف کے آرمی ہسپتال میں اپنے فرائض انجام دے رہا تھا ۔ الیکشن میں بدترین دھاندلی کے بعد مجھے اپنے پیشے کی طرف واپس جانا پڑا جس پر مسلم لیگ نون کے پلیٹ میں کھانے والوں نے مسلسل منفی پروپگنڈہ کیا ۔ مجھے غدار کہنے والے مکہ میں میری ضیافت پر خوش ہوتے رہے۔ اُنہوں نے کہا میں پہلے بھی پرعزم تھا آج پہلے سے کہیں ذیادہ پرعزم ہوں کیونکہ مجھے یقین ہے کہ جس طرح عمران خان پاکستان کیلئے نجات دہندہ ثابت ہوگا بلکل اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی بڑی تبدیلی آئیگی اور میں کوشش کروں گا کہ اسمبلی میں ٹھیکدار اور ایجنٹ کے بجائے تعلیم یافتہ لوگ پونچیں تاکہ اپنا اصل قومی مقدمہ مسلہ کشمیر اور خارجہ پالیسی کو سامنے رکھتے ہوئے وفاق میں پیش کرسکوں۔ اُنہوں نے گلگت بلتستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ اُنہوں نے عوام سے بھی اُنکی جلد رہائی کیلئے دعا کی استدعا کی ہے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*