تازہ ترین

دیامر میں دہشتگرد بے لگام، تعلیم دشمن عناصر نے ضلع دیامر کے 12 گرلز سکولوں کو آگ لگا دی۔

چلاس( نامہ نگار ) ضلع دیامر کے شہر چلاس میں واقع گرلز سکول رونئی، گرلز سکول تکیہ میں توڑ پھوڑ اور بارودی مواد کے دھماکے کئے گئے جبکہ ہوڈر اور تھور میں واقع گرلز سکول میں علم دشمن عناصر نے آگ لگا دی۔ دیامر کے تحصیل داریل میں چار گرلز سکول، تھور اور ہڈور میں دو جبکہ گوہر آباد میں ایک اسکول سمیت دیگر مقامات پر 12 کے قریبگرلز سکولوں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آئی جی پی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی، فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود بھی چلاس پہنچ گئے ہیں۔کمشنر دیامر ڈویژن عبدالوحید شاہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم شرپسندوں نے کچھ زیر تعمیر اسکولوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ اسکولوں میں دھماکوں کی اطلاعات درست نہیں۔ نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

دیامر یوتھ مومنٹ نے تعلیم دشمن عناصر کے اس گھناونے حرکت کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا جلسے میں مقررین کا کہنا تھا کہ یہ دھماکے سکولوں پہ نہیںبلکہ دیامر کےمستقبل پر کئے گئے ہیں۔ مقررین نے مسلم لیگ نون کی حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے مسلسل امن کے بحالی کے حوالے سے دعوں پر سوال اُٹھایا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*