تازہ ترین

ہسپتال میں سہولیات کا فقدان اور ڈاکٹروں کی لاپرواہی نے ایک معاشرہ ساز کو موت کے دہلیز پر پونچا دیا۔

گلگت (ٹی این این) صحت فاونڈیشن ہسپتال گلگت کے ڈاکٹروں کی لاپروائی ، ناتجربہ کاری اور سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب بلتستان سے سیاحت کی غرض سے گلگت آنے والا استاد زندگی کی بازی ہار گیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کا ٹیچر اپنی فیملی کے ساتھ سیر تفریح کی غرض سے گلگت آیا ہوا تھا جسم میں معمولی تکلیف کے سبب ہسپتال کا رخ کیا تو صحت فاونڈیشن ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ناک کی آپریشن کیلئے داخل کیا۔ دوران آپریشن پلڈپریشر بڑھ جانے کے سبب ہسپتال انتظامیہ نے جب معاملہ اپنے کنٹرول سے باہر دیکھا تو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا جہاں معائنے سے پہلے ہی مریض دم توڑ دیا۔ گلگت بلتستان کو اس قسم کے واقعات معمول کی بات ہے لیکن مقامی حکومت کے پاس اس قسم کے اہم مسائل کی طرف توجہ دینے کیلئے نہ ہی پوٹینشل ہے اور نہ عوامی درد۔قانون صحت کے مطابق اگر یہ معلوم ہوجائے کہ مریض کو بلڈپریشر کی مرض لاحق ہے تو مرض ٹھیک ہونے تک آپریشن نہیں کیا جاتا لیکن گلگت بلتستان میں ایسا ممکن ہے کیونکہ یہاں نہ نظام ہے نہ کوئی پوچھنے والا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*