تازہ ترین

نواز شریف کی استقبال کیلئے گلگت بلتستان کے سرکاری خزانے کی بیدریغ استعمال کا انکشاف۔

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) عدالت عالیہ سے کرپشن ثابت ہونے پر نواز شریف اور مریم صفدر کو سزا ثابت ہونے کے بعد ملک بھر میں مسلم لیگ کے کارکنان کی جانب سے جس طرح کا رد عمل نظر آنا چاہئے تھا ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں ملا۔ البتہ ہمیشہ کی طر ح بار بھی گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نون کی حکومت نے وزراء اور مشیروں کے فوج سمیت وزیر اعلی نے ایک مجرم کے استقبال کے لئے خزانے کا منہ کھول دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے خصوصی حکم پر 50سے زائد سرکاری گاڑیاں اور نیٹکو کے بسوں کو لے کر لاکھوں کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے غیرقانونی طور پر گلگت بلتستان کے بجٹ پر ڈاکہ مارتے ہوئے لاکھوں روپے اپنے کارکنوں کو دے دیئے جبکہ اس کے علاوہ کئی سرکاری گاڑیاں سمیت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے نمبر پلیٹ چھپا کر نوازشریف کے استقبال کے لئے لاہور روانہ کیا ہے اور ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو موٹرے پر چیکنگ کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد روک دی گئی ہے جسے گلگت واپسی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔عوامی حلقوں میںاس حوالے سے شدید خدشات پایا جاتا ہے عوام سوال اُٹھا رہے ہیں کہ اس وقت گلگت بلتستان میں نیب وجود کہیں نظر نہیں آرہا اگر نیب فعال ہوتے تو حکومت کی اس من مانی کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیتے۔ عوامی حلقوں نے چیف سیکریٹری سے اس حوالے سے فوری طور پر انکوائری مطالبہ کیا ہے اور نیب ،ایف آئی اور اور سیکورٹی ادارے وزیر اعلیٰ اور وزراء کے خلاف ایکشن لیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*