تازہ ترین

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلے کے خلاف چلاس اور گلگت میں عوامی احتجاج۔

چلاس(بیورورپورٹ)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ نامنظور،چلاس میں سینکڑوں لیگی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے ،لیگی ورکروں نے ٹائر جلاکر ڈپٹی کمشنر چوک پر سخت احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی گئی۔احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائیگا،اس طرح کے فیصلوں سے نواز شریف گھبرائیں گے نہیں بلکہ مزید سرخرو ہونگے ۔مظاہرین نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت کا گلہ گھونٹ دیا ھارہا ہے اور انتقامی کارروائیاں جاری ہے ،مسلم لیگ ن کے شیر نواز شریف کے ساتھ ہیں،اور اس طرح کے یکطرفہ فیصلے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ادھر چلاس شہر میں نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان نے صدیق اکبر چوک پر جشن منایا اور میٹھائی تقسیم کرتے ہوئے اس فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا۔ اسی طرح گلگت شہر میں بھی حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے نواز شریف کی حمایت میں مسلم لیگ نون کے اہم رہنماوں سمیت کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے مختلف مقامات پر سڑک بند کرکے ٹائروں کا آگ لگایا اور شہر میں کئی گھنٹے تک نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*