تازہ ترین

سابق وزیر اعلیٰ مہدی شاہ نے بلتستان کے عوام پر سخت ترین الزام لگا دیا۔

سکردو( نامہ نگار خصوصی) سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے چند ماہ پہلے بلتستان سے گلگت ٹیکس کے خلاف بلتستان کے عوام کی لانگ مارچ کے حوالے سے نہایت ہی نامناسب الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ لانگ مارچ میں لانگ مارچ کے قائدیں نے ایجنسیوں سے وعدہ کیا تھا کہ ڈمبوداس سے واپس آئیں گے۔ اُنہوں لانگ مارچ کے قائدین پر بھی سخت الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ایجنسیوں کے اشاروں پرچلنے والے قوم کی خدمت نہیں کر سکتے ۔
اُنکے اس بیان پر سوشل میڈیا پر خوب ہنگامہ بھرپا ہے اورعوام کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ کو ایک غیر ذمہ دار اور مدہوش شخص قرار دیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر اُن کے اس الزام پر سراپا احتجاج عوام کا کہنا ہے کہ مہدی شاہ جب ہوش میں نہیں ہوتے تو ہمیشہ اس قسم کی باتیں کرتے ہیں اور اُنکی مدہوشی کا مقامی صحافی ہمیشہ فائدہ اُٹھا کر بلیک میل کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سکردو کے ایک سنئیر صحافی کا گزر بسر ہی مہدی شاہ کو مدہوشی کے عالم میں بلیک میل کرکے ہوتا ہے لہذا سابق وزیر اعلیٰ کا اس قسم کے بیان صرف اور صرف اپنے وجود کا احساس دلانے کیلئے ایک سوشہ شا ہے ورنہ گلگت بلتستان میں ٹیکس کا خاتمہ لانگ مارچ کی بدولت ہوئی تھی۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*