تازہ ترین

محکمہ تعلیم ضلع نگر نے نظام تعلیم میں کوتاہی بھرتنے والے والے سرکاری اساتذہ کو سزا دینا کا اعلان کردیا۔

نگر ( اقبال راجوا) اساتذہ کی کوتاہیوں کی سخت سزا دی جائے گی،350اسامیوں پر بھرتیاں نہ ہونا اور غیر منظور شدہ سکول اجازت ناموں اسٹاف کی کمی نتیجہ کم آنے کا سبب بن گئی،ڈی ڈی ایجوکیشن نگر علی حیدر کا میڈیا کو انٹرویو۔یہاں اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضلع نگر میں سرکاری سکولوں کا اس سال کا مجموعی نتیجہ 28فیصد رہا جو پچھلے سال کی نسبت کافی کم ہے ۔انہوں نے نتیجہ کم آنے کے مین محرکات بتاتے ہوئے کہا کہ کانا ڈیویژن سے ضلع نگر کے لئے 350اساتذہ کی اسامیوں کو منظور نہیں کیا گیا ہے جس باعث ضلع نگر میں اوسط فی معلم 30طلباء ہیں جبکہ معیار کے مطابق ہر معلم کو ایک ہی کلاس میں زیادہ سے زیادہ 22طلباء ہونے چاہیئے۔مستقبل میں بہتر نتائج کے لئے اپنی منصوبہ بندی کا سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کی تمام پرائمری سکولوں کو فوکس کیا گیا ہے اس کے لئے ضلع کی مختلف سکولوں سے اچھی کار کردگی کے حامل اساتذہ کو موسم گرما کی تعطیلات کے لئے اساتذہ کے لئے تربیتی ورکشاپ منعقد کیا جا رہا ہے جس کے لئے محکمہء تعلیم سے ہی ماہر اساتذہ کو ماسٹر ٹرینر کے طور پر رمنتخب کیا گیا ہے جو اساتذہ کو بہتر تدریس کے کی تربیت دیں گے۔ ان اساتذہ کو تمام معاون تدریسی مواد ( AVAid) فراہم کی جائے گا جو اساتذہ دوران تدریس طلباء کو نفس مضمون سمجھانے کے لئے استعمال کریں گے۔ اساتذہ کی کارکردگی کی نگرانی کے لئے تمام ڈی ڈی اوز کو ا ختیارکو ہدایات جاری کی گئیں ہیں اور اساتذہ کی ماہانہ کار کردگی طلباء سے لئے ٹیسٹ سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور ان کو قانون کے مطابق سزابھی دی جائیگی،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع نگر کی سرکاری سکو لوں میں زیر تعلیم طلباء کی تعداد 8500ہے جبکہ کل تدریسی اسٹاف ۳350 ہیں ۔کمیونیٹی شراکت داری کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ تمام ڈی ڈی اوز کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سکول میں زیر تعلیم طلباء کے والدین کو ستر جبکہ تیس فیصد علاقے کے عمائدین پر مشتمل سکول منیجمنٹ کمیٹیز SMCsکو فوری فعال کریں اور سکول میں درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات لے سکیں۔انہوں یہ بھی بتایا کہ ضلع نگر میں جسمانی معذوری کے سبب سکول نہ جانے والے طلباء کی تعداد کل52 ہیں باقی تمام بچے سکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔ضلع نگر کو ۴ کلسٹرز کئے گئے ہیں سکول اساتذہ ہر ماہ سکول میں طلباء کی فروفائل بنائیں گے اور ہر سمسٹر کے بعد ٹیسٹ لیا جائے گا اور اس کا ریکارڑ رکھا جائے گا۔ انہوں نے طلباء کے والدین سے خصوصی اپیل کی کہ اپنی اولاد کی تعلیمی مسائل کے معاملے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرروت ہے تاکہ معیاری نظام تعلیم کے اہداف حاصل کرنے میں کامیابی ہو۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ نئے بھرتی شدہ اساتذہ بہت لائق ہیں وہ اس معاملے میں دن رات محنت کر رہے ہیں امید ہے کہ بہت جلد تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*