تازہ ترین

چیف سیکرٹیری بابر حیات تارڑنے سرکاری محکموں کےسیکریٹریزکو اہم حکم نامہ جاری کردیا۔

گلگت(پ ر)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے گلگت بلتستان کے عوام کی زندگیوں میں بہتری کیلئے پبلک سروس ڈیلیوری میں انقلابی تبدیلیوں کا عزم کرتے ہوئے تمام محکموں کے انتظامی سیکریٹریزکو حکم دیا کہ وہ گلگت بلتستان کی عوام کی ترقی کا ضامن بنیں۔منگل کے روز سیکریٹریز میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے آفیسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے متعلقہ محکمہ جات کے استعداد کار کو بڑھاتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ پبلک سروس ڈیلیوری میں نمایاں بہتری آئے۔ انہوں کہا کہ سٹاف کی تربیت و استعداد کار کو مزید نکھارنے اور بہتر بنانے کیلئے تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ وہ مزید مستعدی کے ساتھ عوام کی خدمت کرسکے۔اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے سختی سے حکم دیا ہے کہ کوئی بھی آفیسر اگر غیر منظور شدہ سکیموں کو عملدرآمد کریگا تو وہ عمل اسکے ACRمیں درج کیا جائے گا۔اجلاس میں تمام محکوں کے سربراہان نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تمام اداروں کی کارکردگی کو جانچا اور پرکھا جائے تاکہ ادارے مزید مضبوطی سے روز مرہ کے امور احسن طریقے سے نبھا سکے۔یہ اجلاس اب ہر مہینے ہوا کریگا۔کوئی بھی محکمہ libelity پیدا نہیں کریگا بصورت دیگر زمہ داری مزکورہ آفیسر پر عائد ہوگی۔پیپرا کے قوانین پر ہر صورت عملدرآمد کریں گے۔عوامی منصوبوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ٹھیکیدار وقت پر اپنے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے تاکہ عوام کو براہ راست ثمرات مل سکیں۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری آفیسران کے خلاف زیر التواء کیسسز پر فوری طور پر نمٹایے جائے۔ اس موقع پر بجٹ کے سو فیصد استعمال پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے محکمے اور آفیسران پر فخر ہے جنھوں کی شبانہ روز محنت کے باعث پورے پاکستان کی نسبت ہمیں یہ اعزاز ملا اور یہ ایک منفرد اور اعلی اعزاز ہے۔اس موقع پر محکمہ مالیات اور محکمہ منصوبہ بندی کے سربراہان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔انہوں نے سرسبز و شاداب گلگت بلتستان کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی کہ وہ درخت لگائیں اور اس کو یقینی بنانے کیلئے اپنے اپنے پراجیکٹس میں ایک رقم مختص کریں،درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور اس عمل سے قدرتی آفات کے نقصانات سیبھی بچا جاسکتا ہے اس حوالے سے محکمہ جنگلات کو بھی خصوصی ہدایت کی کہ وہ علاقے کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں تاکہ ملکی و غیر ملکی سیاح یہاں رخ کرسکیں، ایکو ٹوریزم کیلئے محکمہ جنگلات کو مزید سہولیات مہیا کریں گے۔دریں اثناں اخبارات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سیکریٹری اطلاعات کو ہداہت کی کہ وہ اخبارات کے واجب الادا بقایا جات کی ادائیگی کیلئے متعلقہ محکموں سے رابطہ کر کے فوری ادائیگی کو یقینی بنائیں اور اس حوالے سے مزیداقدامات کریں تاکہ زیر التواء ادائیگیوں کو ممکن بناسکیں۔اس موقع پر تمام ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو ہدایت کی کہ وہ فٹبال اور کرکٹ کے میچز کے دوران پبلک مقامات پر بڑے سکرینز کا اہتمام کریں تاکہ ہماری نجوان نسل اور دیگر عوام محظوظ ہوسکیں اس طرح کے اقدامات سے ہم ایک صحتمند اور خوبصورت معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں،ایک صحتمند اور خوبصورت معاشرے کے تشکیل بہت ضروری ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*