تازہ ترین

گلگت بلتستان سپر لیگ کے نام پر کرپشن کا انکشاف، رہنما پی ٹی آئی نے نیب سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

گلگت(چیف رپورٹر) گلگت بلتستان سپر لیگ کے نام پر کرپشن کی انتہا کردی گئی ہے اگر چیف سیکریٹری اور اعلی حکام نے نوٹس نہیں لیا تو نیب اور ایف ائی اے سے رجوع کرینگے ۔ڈی سی گلگت نے سٹی پارک میں گراونڈ اور جی بی ایس ایل کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاکھوں روپے خرد برد کیا ہے فور ی طور پر انکوائری کرائی جائے یہ بات تحریک انصاف کے رہنماء و امیدوار حلقہ نمبر دو عاصم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ ڈی سی گلگت سمیع اللہ فاروق نے گلگت بلتستان سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے نام پر مختلف نجی بینکوں سمیت کئی اداروں سے سپانسر لینے کے باوجود حکومت سے بھی پیسے لے چکا ہے مگر ابھی تک جی بی ایس ایل کے بلات ادا نہیں کئے ہیں انھوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ پر زیادہ سے زیادہ بیس لاکھ خرچہ ایا ہوگا مگر اس کے نام پر کروڈوں روپے خرد برد کئے گئے ہیں جبکہ یہ جی بی ایس ایل نہیں تھا بلکہ ناک اوٹ میچز تھے جی ایس ایل کے نام پر گلگت بلتستان کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی لیکن اندرون خانہ کرپشن کی گئی ہے یہ ایونٹ کرنا خوش ائند تھا مگر اس کے نام پر لاکھوں روپے کے خرد برد کرنا خلاف قانون ہے جبکہ اس حوالے سے جن لوگوں کے بلات تھے ان میں سے بھی کمیشن لیا جارہا ہے ڈی سی گلگت اور ڈی سی افس کے کیئشر کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے لئے جارہے ہیں اور کھلے عام کرپشن ہورہی ہے مگر اس حوالے سے تحقیقاتی ادارے نیب اور ایف ائی اے کی خاموشی معنی خیز ہے تحقیقاتی ادارے انکوائری شروع کرے ثبوت ہم پیش کرینگے اگر ڈی سی کے خلاف انکوائری نہیں کرائی گئی تو ہم عدالت سے رجوع کرینگے اور تمام حقائق میڈیا پر لائینگے۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*