تازہ ترین

سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سکردو کرگل روڈ کی بحالی کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔

سکردو(پ،ر) رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و سابق صدارتی ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان خوبصورتی کے لحاظ سے اپنا منفرد مقام رکھتا ہے یہاں کی قدرتی خو بصورتی کی سحر میں آنے والے تمام سیاح مبتلا ہوجاتے ہیں سیاحت میں یہ خطہ بہت اہم ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت نے سیاحت کے شعبے کو ترجیح نہیں دی یہاں کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگ بھی ملنسار اور مہمان نواز ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اُنہوں نے دورہ کھرمنگ کے موقع پر ضلع کھرمنگ کے سیاحتی مقام منٹھوکھا آبشارپر مقامی پرنٹ میڈیا رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کھرمنگ بھی دفاعی اعتبار بہت اہم ہے کیونکہ یہاں گارگل بارڈر موجود ہے یہاں کی عوام نے ہمیشہ پاکستان کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں ۔ اُنہوں نےکارگل روڈ کھولنے کے لئے بھی کردار ادا کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ اس روڈ کے بحالی سے ناصرف تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے بلکہ سرحد پار بچھڑے خاندان بھی ایک دوسرے سے مل سکیں گے۔
یاد رہے پچھلے سال وزیر اعلیٰ جموں کشمیرمحبوبہ مفتی نےہندوستان کے زیر انتظام کرگل کے دورے پر حکومت پاکستان اور ہندوستان سے بھرپور انداز مطالبہ کی تھیکہ جس طرح پاکستان اور ہندوستان سے ریاست جموں کشمیر کے دیگرحصوں سے تجارت اور منقسم خاندانوں کیلئے لائن آف کنٹرول کھلی ہوئی ہے بلکل اس طرح گلگت بلتستان کے منقسم خاندانوں کو بھی ایک دوسرے سے ملنے دیا جائے ان علاقوں کیلئے تجارتی راستے ماضی کی طرح کھول دئیے جائیں جو دنوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ جبکہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے 2015 میں دورہ کھرمنگ کے موقع پر عوام کی جانب سے مطالبہ پیش کرنے پر کہا تھا کہ ہم سکردو کرگل روڈ کھولنے کا وعدہ نہیں کر سکتے، کیونکہ ہم ایسی بات نہیں کرتے جو ہمارے اختیار میں نہ ہو۔ اُس وقت اُنہوں نے کہا تھا کہ اس روڈ کے نہ کھلنے کی وجہ انڈیا ہے،پاکستان کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں۔ یاد رہے گلگت بلتستان میں سکردو ،کرگل، تورتک خپلو، استور گریز سڑک کی بحالی کیلئے گزشتہ دہائیوں سے عوامی مطالبہ ہے لیکن حکومت گلگت بلتستان نے کبھی بھی اس معاملے کو وفاقی سطح پر اُٹھانے کی کوشش نہیں کی یوں ایسا لگتا ہے کہ اس قسم کے اہم مسائل حکومت ترجیحات میں شامل نہیں۔

  •  
  • 40
  •  
  •  
  •  
  •  
    40
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*