تازہ ترین

پی ٹی آئی گلگت بلتستان نے خطے کی حق ملکیت کیلئے بڑے جلسے کا اعلان کردیا۔

گلگت(چیف رپورٹر) 6جولائی کو حق حاکمیت و حق ملکیت کا گلگت بلتستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا خالصہ سرکار اور گلگت بلتستان کے ائینی حقوق پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔ارڈر 2018کو یکسر مسترد کرتے ہیں یہ بات پی ٹی ائی گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری فتح اللہ خان نے مرکزی سیکریٹریٹ میں جلسے کے حوالے سے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حقیقی تبدیلی پی ٹی ائی ہی لے کر ائے گی ۔جی بی کے حقوق اور خالصہ سرکار و دیگر اہم ایشوز پی ٹی ائی کے منشور کا حصہ ہے اور اس کے لئے ہم 2015سے جدوجہد کررہے ہیں اس حوالے سے گلگت کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرینگے انھوںنے اس موقع پر گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے عہدیداروں کو ہدایات جاری کردیا ہے اور پی ٹی ائی کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے گا تاکہ گلگت کے تاریخی جلسے کو بھرپور کامیاب بنایا جاسکے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے حکومت نے ارڈر 2018لاکر جی بی کے بیس لاکھ عوام کا ظلم کا انہتا کردیا ہے عوام سمیت تمام اپوزیشن نے اس پیکیج کو یکسر مسترد کردیا ہے 6جولائی کو پی ٹی ائی اس حوالے سے اپنا اگلے لائحہ عمل کا علان کرے گی۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*