تازہ ترین

مسلم لیگ نون کے منحرف رہنما زعیم قادری کی نئی سیاسی پارٹی کا نام معلوم ہوگیا۔

لاہور( نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما زعیم حسین قادری نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیا، ان کی جماعت کا نام پاکستان مسلم لیگ نظریاتی رکھے جانے کا امکان ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے جماعت کی تشکیل اور شمولیت کے حوالے سے مختلف علاقوں سے ہم خیال رہنماؤں سے رابطہ بھی کیا ہے۔ زعیم قادری ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں زعیم قادری نے کہا کہ ن لیگ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بن چکی ہے، کس کو نہیں پتہ کہ ن لیگ میں کیا ہو رہا ہے؟ ہمارے ساتھ قسمیں کھاتے تھے کہ ہم شریف لوگ ہیں، ہمیں کیا پتہ تھا کہ یہ لوگ کیا ہیں۔انہوں نے کہا کہ چودھری عبدالغفور اندر کے آدمی تھے، انہیں زیادہ معلوم ہے، انہوں نے بتایا کہ پارٹی میں 2007ء سے سوالات اٹھا رہا تھا جس پر مجھے پارٹی میں ناپسند کیا جانے لگا، ن لیگ نے مجھے دو ٹکٹ دیئے جو میں نے واپس کر دیئے۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*