تازہ ترین

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اسلام آباد( ویب ڈیسک )مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ترجمان نیشنل سیکیورٹی کے مطابق ناصر خان جنجوعہ نے مشیر قومی سلامتی کے عہدے سے نگران وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ بھجوادیا جب کہ نگران وزیراعظم ناصر الملک نے استعفیٰ موصول ہونے کے بعد اسے منظور کرلیا۔ ناصر خان جنجوعہ کو مسلم لیگ ن کی حکومت نے مشیر قومی سلامتی مقرر کیا تھا۔ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ کمانڈر سدرن کمانڈ کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*