تازہ ترین

نواز شریف کا گلگت بلتستان پر ان احسانات ہیں اُنہوں نے تین سوارب کے منصوبے دیئے۔وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن

گلگت ( ڈسٹرک رپورٹر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ 25جولائی کو مسلم لیگ ن پاکستان میں کامیاب ہوگی مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کو ہم اپنامحسن سمجھتے ہیں گلگت بلتستان پر ان احسانات ہیں 300ارب کے منصوبے گلگت بلتستان کو دیئے ہم احسان فراموش نہیں مسلم لیگ ن کیخلاف سازشیں کی جارہی ہیں لیکن جس کا نظریہ سچا اور اللہ پر ایمان ہو اسے کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ چند لوگ پہلے کہتے تھے کہ وزیر اعلیٰ کشمیر ی ہیں ہم نے گلگت بلتستان کیلئے ایک ایسا نظام لایا جس سے گلگت بلتستان دیگر صوبوں کے برابر آیا ہے اب وہی بیمار ذہن کے لوگ بیانات دے رہے ہیں کہ گلگت بلتستان آرڈر2018کی وجہ سے مسئلہ کشمیر متاثر ہوا ہے اس قسم کے دوغلی پالیسی والے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پانچ سال پیپلز پارٹی کے دور میں سندھ سے 40سے زیادہ لاشیں آئی لیکن کسی نے نہیں پوچھا پنجاب میں ایک بچہ کھیل کے میدان میں شہید ہوا تھا جس پر سیاست کی گئی اور سوشل میڈیا میں اس مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہم نے سوشل میڈیا کے ذریعے منفی پروپیگنڈے اور ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ تمام اضلاع میں سوشل میڈیا ورکرز کو فعال کیا جائیگا تاکہ مثبت سوچ کو اجاگر کیا جاسکے اور تعمیر و ترقی کے منصوبوں کی بھی تشہیر کی جاسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں نئے باب کا آغاز کیا تمام ا ضلاع میں بلاتفریق میگا منصوبے شروع کئے گئے ہیں 2020ء میں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں بھی دو تہائی سے زیادہ اکثریت سے کامیاب ہوگی تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری ہے غربت میں کمی آرہی ہے ہم سب نے مل کر امن کو قائم و دائم رکھنا ہے قیام امن میں افواج پاکستان، رینجرز، پولیس کا کردار قابل تحسین رہا ہے جس پر ہم ان اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*