تازہ ترین

الیکشن کمیشن اور نگران وزیراعظم نے اہم سرکاری ذمہ داران کے تبادلوں کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن اور نگران وزیراعظم نے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو سمیت اہم وفاقی سیکریٹریز کے تبادلوں کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق طاہر رضا نقوی کو سیکریٹری پارلیمانی امور، سابق چیف سیکریٹری بلوچستان اورنگزیب حق کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور رضوان میمن کو سیکرٹری توانائی لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔ سیکرٹری داخلہ ارشد مرزا کو احمد نواز سکھیرا کی جگہ سیکریٹری اطلاعات جب کہ سیکریٹری توانائی یوسف نسیم کھوکھر کو سیکریٹری داخلہ لگایا جائے گا۔ حکومت نے چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کو تبدیل کرکے سیکریٹری شماریات رخسانہ یاسمین کو چیئرپرسن ایف بی آر لگانے کی منظوری دی ہے جب کہ ڈی جی پاسپورٹ عشرت علی کو تبدیل کرکے چیرمین سی ڈی اے تعینات کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ معروف افضل کو سیکریٹری صنعت و پیداوار لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو ڈاکٹر سلیمان کو بھی تبدیل کرنے کی منظودی دی گئی ہے جب کہ ان کی جگہ نیکٹا کے سربراہ احسان غنی کو نیا ڈی جی لگائے جانے کا امکان ہے۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*