تازہ ترین

گلگت میں سرکاری نرخ نامہ نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹل مافیا سیاحوں کو لوٹنے میں مصروف۔

گلگت(خصوصی رپورٹر) صوبائی دارالخلافہ گلگت میں ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسز میں رہائشی کمروں کے کرایے سرکای نرخنامے جاری نہ ہونے پر مافیانے موقع غنیمت جان کر ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے گلگت شہر میں بڑے ہوٹلوں میں فی کمرہ 9000روپے کرایہ پر بک ہونے لگا ہے۔جبکہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ہے شہر میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو لوٹنے کے لئے مافیاکو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے جس کے باعث سیاح شدید پریشان حال ہیں۔اذان سے بات چیت کرتے ہوئے سرجانی ٹاون کراچی سے آئے ہوئے سیاحوں نے کہا کہ گلگت شہر میں مہنگائی کا طوفان اور سیاحوں کو لوٹنے کے طرز عمل سے شدید پریشانی کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں میں کھانے پینے کی اشیاء سے لیکر رہائشی کمروں کے رینٹ تین گنا زیادہ وصول کیا جاتا ہے مجبوری کے حالت میں ہمیں اضافی قیمتیں ادا کرنی پڑتی ہے سیاحوں کا کہنا تھا کہ گلگت شہر اور ہنزہ میں جتنی مہنگائی ہے اتنی ہنگائی شاید پاکستان کے کسی اور علاقے میں نہیں ہوگی۔دوسری طرف ضلعی انتظامیہ نے شہر کے بڑے اور چھوٹے ہوٹلوں میں رہائشی کمروں کے لئے رواں سال کے لئے نئے نرخنامے جاری نہ کرنے پر مافیا کے کارندے ملک کے مختلف شہروں سے آنے والے سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*