تازہ ترین

سکردو روڈ کی تعمیر کیلئے استعمال ہونے والے سیمنٹ کی بلیک مارکٹینگ کا انکشاف۔

سکردو (قاسم قاسمی )پاکستان پیپلزپارٹی ضلع سکردو کے صدر غلام شہزاد آغا نے کہا ہے کہ گلگت سکردو روڈ بلتستان کے عوامکی موت اور زندگی کا مسئلہ ہے جسکی تعمیر غیر معیاری اور ناقص مٹیریل کی وجہ سے موت کا کنواں بنتا جا رہا ہے۔FWO اپنے زیلی ٹھیکیداروں کے زریعے سیمنٹ کی بلیک مارکیٹنگ میں مصروف ہے۔انھوں نے انکشاف کیا ہے کہ سکردو کے مختلف جگہوں پر ایف ڈبلیو او اور انکے ٹھیکیداروں کے سیمنٹ گودام بنا ہوا ہے جس سے وہ روزانہ کی بنیاد پر یہاں کے سادہ لوح عوام کو سستے داموں سیمنٹ بلیک کرتے ہیں۔ طرز تعمیر کا یہی سلسلہ رہا تو بلتستان کے غریب عوام کے مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔شپزاد آغا نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں گلگت سکردو روڈ کے ڈیزائن کچھ اور تھے۔ایف ڈبلیو او اور صوبائی حکومت کی ملی بھگت سے اصل ڈیزائن کو مسخ کرکے روڈ کی صرف توسیع کی جا رہی ہے جو کہ اس قوم کے ساتھ کھلی مزاق ہے۔صوبائی حکومت اور ایف ڈبلیو او کے حکام نے عوام سے وعدہ کیا تھاکہ گلگت سکردو روڈ کے تقریباً سات جگہوں پر ٹنل اور ہر موڑ کو سیدھا کیا جائے گا لیکن موقع پر عملی طور پر ایسا ہرگز نہیں ہو رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا ہے کہ گلگت سکردو روڈ کی توسیعی منصوبے کی وجہ سے روندو کے غریب عوام کے ہزاروں ایکڑز زمینیں اور ہزاروں کی تعداد میں درختگان ضائع ہو گئی ہے۔نہ ان کا معاوضہ دیا گیا ہے اور نہ ہی ان کے لئے کوئی متبادل نظام متعارف کیا گیا ہے جو کہ متاثرین کے ساتھ زیادتی ہے۔ہم گلگت سکردو روڈ کے تعمیراتی کام کے سلسلے میں کوئی سُستی یا نا اہلی برداشت نہیں کریں گے۔کیونکہ یہ بلتستان کے غریب عوام کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔لہٰذا روڈ کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کے تمام تر خدشات و تحفظات کو فوری طورپر دور کیا جائے ورنہ پیپلز پارٹی عوامی طاقت کے زریعے احتجاجی سلسلہ شروع کریں گے.

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*