تازہ ترین

ڈپٹی اسپیکر جعفراللہ خان نجی ٹی وی پر برہم، فرقہ واریت کا سنگین الزام لگا دیا۔

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر جعفراللہ خان کا مخالفین کو خاموش کرانے کیلئے بھی علاقائت اور کبھی فرقہ واریت کے الزامات معمول کی بات ہے۔ اُنہوں نے حال ہی میں چیف سیکرٹیری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کی جانب سے بلتستان میں عوام کی جانب سے گائنی ڈاکٹر کے مطالبے پر عوام پر طنز اور ٹیکس نہ دینے کا طعنہ دیا تھا۔ اس حوالے سے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گلگت بلتستان کے عوام میں بیوروکریسی کی افسر شاہی کے حوالے سے شدید غم اور غصہ پایا جاتا ہے،متحدہ اپوزیشن ،عوامی ایکشن کمیٹی سمیت گلگت بلتستان کے تمام طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے اُنہیں گلگت بلتستان بدر کرنے اور عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا زور پکڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے نجی ٹی سچ ٹیلی ویژن سے سب پہلے خبر بریک کی تھی جس پر مسلم نون گلگت بلتستان کی قیادت سخت ناراض نظر آتا ہے وزیر اعلیٰ کے حکم پر گلگت بلتستان کے کسی بھی اخبار میں اس حوالے سے خبر نہیں چھاپا گیا۔ لیکن بدقسمتی سے ڈپٹی اسپیکر جعفراللہ خان جنہیں عوام نے ووٹ دیکر عوامی مفادات کی تحفظ کیلئے اسمبلی پونچایا لیکن موصوف بیورکریسی کو خوش کرنے کی چکر میں ہمیشہ سے عوام کو ناراض کرنے میں مشہور ہیں۔ اُنکے اس سوشل میڈیا کمنٹس پر سوشل میڈیا پر عوام نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ۔ یوتھ کی طرف سے سخت ری ایکشن کا سامنا بھی ہے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*