تازہ ترین

اہلیان وزیر پور ضلع شگر نے وزیر پور روڈ پر جاری کا کام غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

شگر( نامہ نگار) وزیر پور روڈ پر جاری کام کو تسلی بخش قرار دینے سے اہل وزیر پور کا انکار ،شگر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ سے اس روڈ کی نگرانی کا مطالبہ کردیا جب سولنگ ٹھیک طریقے سے نہیں کیا جارہا تو مٹلینگ ٹھیک کرنے کا ضمانت کون دے سکتا ہے اہلیان وزیر پور میڈیا کے سامنے پھٹ پڑے ۔تفصیلات کے مطابق اس وقت وزیر پور اور گرد ونواح میں روڈ کی پختگی کا کام جاری ہے اور روڈ پر اس وقت سولنگ کی جاری ہے لیکن وزیر پور کے باشعور افراد ٹھیکیدار کی اس کام سے مطمعن نہیں ہے غیر معیاری کام کی نشاندہی کرتے ہوئے اہلیان وزیر پور میڈیا کے سامنے پھٹ پڑے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اہلیان وزیر پور کا کہنا تھا کہ جس ٹھیکیدار کو یہ کام ملا ہے اس کا دیدار تک ہم نے نہیں دیکھا ہے اور انہوں نے اپنے مخصوص ایجنٹوں کے ذریعے سے کام کرارہے ہیں روڈ پر غیر معیاری طور پر کام جاری ہے اور ہمارے احتجاج پر کوئی کان دھرنے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سولنگ کے دوران پتھر کے ساتھ مٹی ڈالنے کے بجائے ریت ڈالا جارہا ہے اور کچھ دنوں بعد ہی ریت ہوا میں اڑ جاتے ہیں جس کے باعث متعدد مقامات پر صرف پتھر ہی پتھر نظر آرہا ہے جہاں جہاں فلنگ کی گئی ہے وہ غیر معیاری طریقے سے کیا گیا ہے بعض جگہوں پر3فٹ پر چنائی کی ہے جو رولر چلاتے ہوئے گرنے کا خطرہ ہے عمائدین کا کہنا تھا کہ ایک جانب سولنگ غیر معیاری کی جارہی ہے تو دوسری جانب پائپ بھی غیر معیاری استعمال ہورہا ہے اور رولر چلانے کی صورت میںپائپ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار یوسکتے ہیں کیونکہ کئی پائپ گاڑی سے اتارتے ہوئے ٹوٹ گئے تھے جنہیں فوری طور پر چھپا لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جن جن جگہوں پر کلوٹ بنانے ہیں ان جگہوں پر غیر معیاری پائپ نصب کیا جارہا ہے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو مٹلینگ معیاری ہونے کا ضمانت کون دے سکتا ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ کے زمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور اس روڈ پر ہونے والے کی نگرانی کا انتظام کیا جائے بصورت دیگر غیر معیاری انداز میں اس روڈ کی تعمیر ہونے نہیں دیں گے اور کام بند کروائیں گے ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*