تازہ ترین

عوامی ایکشن کمیٹی نے چیف سیکرٹری جی بی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست جمع کر ا دی۔

گلگت(بیورورپورٹ)عوامی ایکشن کمیٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی ضلع غزر راجہ میر نواز نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ اور توہین عوام کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے لئے سٹی تھانہ گلگت میں درخواست جمع کرادی.درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے گزشتہ دنوں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے بلتستان کا دور افتادہ علاقہ کا دورہ کیا جس میں شہری کی جانب سے ڈاکڑ کی فراہمی کا مطالبہ پر چیف سیکریٹری نے شہری کے ساتھ نہ صرف ہتک امیز رویہ اختیار کیا بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کی تذلیل کرکے ملک خداداد کے خلاف عوام کے جزبات ابھارنے کی کوشش کی گی۔خدشہ ہے کہ اس سے علاقے میں بدامنی پھیلے گی.چیف سیکریٹری امن امان کو خراب کرنے ک. خدشہ بنا ہے اور چیف سیکریڑی نے سروس رولز اور اپنے عہدے کی خلاف ورزی کی گی ہے کاروائی مطلوب ہے۔یا د رہے کہ منگل کے رو ز عو امی ایکشن کمیٹی کی طر ف سے سٹی تھانہ گلگت میں بلتستان دور ے کے دوران عو ام کی طر ف سے ڈاکٹر ز تعینات کرنے کرنے کی استد عا پر شہری کا بے عزتی کر کے پورے گلگت بلتستان کی تذ لیل کرنے پر عو ام کا سراپہ احتجاج اور جگہ جگہ احتجاجی ریلی بھی نکا لی گئی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*