اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نجانے کیوں مجھے ٹکٹ نہ دینے کیلیے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں، پہلے بھی کہہ چکا ہوں نہ ان کے ٹکٹ کا امیدوار ہوں اور نہ ہی اس کا محتاج، علالت سے صحت یابی کے بعد سارے امور پر کھل کر اظہار کروں گا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیا کبھی ہوا ہے کہ پارٹی کے سینیر ترین ارکان بورڈ کے سامنے ٹکٹ کیلیے انٹرویو دیں؟ جاتی امراء والے ڈراموں اور بچکانہ حرکتوں سے اپنا مذاق اڑوائیں نہ میری تضحیک کریں۔
