تازہ ترین

اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نے گورنر کے خلاف محاذ کھڑا کرنے کا عندیہ دے دیا۔

گلگت( پ-ر) قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ میں نے ڈائریکٹر انڈسٹریز شاہ جہان جو سی ایم کا کزن ہے گزشتہ 9 مہینوں سے غیر قانونی طور پر ڈائریکٹر کی کرسی میں بیٹھ کر سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہا تھا کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے نیب میں درخواست دی ہے اور گورنر نے حکومت کے دباؤ میں آکر یا پیسوں کی لالچ میں آکر ملازمت کی توسیع کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں.اس طرح کے بہت سارے سمریز جن میں ملازمت میں توسیع سمیت کئی اور سمریز ہیں گورنر صوبائی حکومت کے دباؤ میں آکر سمریز پر دستخط کرتے ہیں. گورنر گلگت بلتستان کو یہ ڈبل سٹینڈر کا رویہ ترک کرنا ہوگا وگرنہ ہم گورنر ہٹاو تحریک کا اعلان کرینگے. انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے. انہوں نے مزید کہا ہے گورنر فورا ڈائریکٹر انڈسٹریز شاہ جہان کی مدت ملازمت کی توسیع کو ختم کرے وگرنہ گورنر بھی نیب کے زد میں آئینگے. ڈائریکٹر انڈسٹریز شاہ جہان گزشتہ کئی ماہ سے ڈائریکٹر کی کرسی پر غیر قانونی طریقے سے بیٹھے ہوئے تھے اور تمام سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہے تھے کے خلاف کاروائی کے لئیے نیب میں درخواست دی تو موسوف نے گورنر کو لالچ دے کر یا کسی اور دباو میں لاکر ملازمت میں توسیع کی سمری منظور کر وائی ہے. موسوف کی ری امپلائمنٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلوں کے خلاف عمل میں لائی گئی ہے اور گلگت بلتستان بزنس رول کی بھی سریحا خلاف ورزی کرتےہوئے عمل میں لائی گئی ہے . موسوف کی ری امپلائمنٹ سمیٹ دیگر کئی اور معاملات بھی عدالت میں لے کر جائینگے۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*