تازہ ترین

پیپلزپارٹی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف نیب انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

گلگت(چیف رپورٹر)نواز شریف کے خلاف ایکشن ہو سکتا ہے تو حفیظ الرحمن کے کرپشن کے خلاف کاروائی کیوں نہیں ہورہی ہیں اگر نیب نے یک طرفہ کاروائی کرنے کی کوشش کی تو ایسا کسی صورت نہیں ہونے دینگے یہ بات پی پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈوکیٹ نے مناپن میں لیبر ونگ جی بی کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ پی پی پی ایک زمہ دار پارٹی ہے ہمیں زمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے ارڈر 2018اور بجٹ و نیب کے کردار کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل دینگے انھوں نے کہا کہ ہمارے سابق سپیکر وزیر بیگ ایمانداری کا پہاڑ ہے ہم نیب کاروائی کو خوش امدید کہتے ہیں مگر صرف غریبوں اور یتیموں پر کاروائی نہیں ہونی چاہیئے ان پر بھی کاروائی ہونی چاہیئے جنھوں نے نیب کے ایک افیسر پر حملہ کروایا گیا لیکن اس کیس کو بھی دبایا گیا اس نیب کے افیسر پر فائرنگ کس نے کروائی تھی اور اس کیس کو کیوں دبایا گیا اس کے حقیقت کو سامنے لایا جائے گا اگر نیب نے منتخب احتساب کرے گی تو ایسا کرنے نہیں دینگے احتساب سب سے پہلے وزیر اعلی کا ہونا چاہیئے ۔نیب کو ڈرا دھمکا کر کن کن کیسز کو دبایا گیا اور اپنے من پسند فیصلے لئے گئے ہمیارے پاس سارا ریکارڈ موجود ہے ۔انھوں نے کہا کہ ارڈر 2018 تقریبا 90فیصد 2009ہے اس میں صرف 10فیصد وہ حصہ ڈالا گیا ہے جو ایف سی ار اور کالے قوانین سے بھی بدتر ہے ۔اس پر بہت جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے کیونکہ پی پی پی ہی حقیقی عوامی جماعت ہے اور کسی صورت عوام پر ظلم نہیں ہونے دینگے ۔انھوںنے کہا کہ نیب گزشتہ تین سال کا احتساب کرے تین سال میں 6انچ تارکول ڈالنے کا پیسہ دیا گیا مگر صرف 2انچ ڈالا گیا اور اس سڑکوں کے مرمت کے نام پر اب تک کروڈوں روپے کرپشن کا نذر ہوچکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ محمد علی شاہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے امید ہے کہ وہ اب لیبر ونگ کو فعال بنائینگے اور بھٹو کا فلسفہ گھر گھر پہنچائے گے انھوں نے کہا کہ پی پی پی مزدوروں کی جماعت ہے اور ہر حال میں مزدوروں کے حقوق کی دفاع کرے گی۔اس موقع پر ممبر جی بی اسمبلی عمران ندیم سابق وزیر بشیر احمد خان جمیل احمد محمد علی شاہ اقبال رسول حاجت علی ثناء خان و دیگر نے کہا کہ پی پی پی گلگت بلتستان میں مزید مضبوط ہورہی ہیں اور جس طرح سے عوامی حقوق کا دفاع پی پی پی کررہی ہے اج گلگت بلتستان میں کوئی بھی پارٹی عوامی حقوق پر اس طرح سے بات نہیں کررہی ہے۔یہ ہر پارٹی کاکارکن کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھٹو کے فلسفے کو گھر گھر پہنچائے تاکہ ائندہ انے والے دور غریب عوام کا دور ہوگا ۔اس موقع پر پارٹی رہنماوں نے نو منتخب لیبر ونگ گلگت ڈویثزن کے صدر محمد علی شاہ کو مبارکباد بھی دی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*