گلگت میں پانی کے تنازعے پر دو گرہوں میں تصادم کئی افراد زخمی۔

0 0

گلگت(چیف رپورٹر) ہینزل بالا اور ہینزل پائن کے عوام کے درمیان پانی کے مسئلے پر جھگڑا ۔ہینزل بالا کے پانچ افراد زخمی جبکہ دس افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ہینزل پائن کے کسی بھی ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا بسین پولیس تھانے میں درخواست دینے کے باوجود پولیس کاروائی نہیں کررہی ہیں جس کے پیچھے سیکریٹری واٹر اینڈ پاور ظفر وقار تاج کا ہاتھ ہے اگر ہینزل میں کوئی بھی حادثہ ہوا تو ظفر وقار تاج زمہ دار ہونگے یہ بات عمائدین ہینزل بالا و بالا یوتھ موومنٹ کے رہنماوں جمشید احمد محمد عالم عزیز الرحمن عبدالقدوس بابر خان و دیگر نے شکایات لے کر میڈیا افس پہنچ گئے انھوں نے کہا کہ پانی کے حوالے سے ہینزل بالا اور پائن کے درمیان جو معاہدہ ہوا ہے اس کی خلاف ورزی کررہے ہیں جس پر اواز اٹھانے پر مجسٹریٹ اور پولیس کے موجودگی میں ظفر وقار تاج کے ایماء پر کھلے عام فائرنگ کی مگر ابھی تک ان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا عمائدین کا کہنا ہے کہ پانی کا یہ کیس ڈی سی گلگت کے پاس گزشتہ دو سالوں سے زیر التواء ہے جبکہ ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے بارہا دفعہ صلح کرانے کی کوشش کی مگر ہینزل پائن والے مزاکراتپر بیٹھنے کے لئے تیار نہیں ہے عمائدین کا کہنا ہے کہ اس سب فساد کے پیچھے ظفر وقار تاج ڈی سی اور اے سی سمیت پولیس کو گمراہ کررہے ہیں اور اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو مزید فساد ہونے کا خطرہ ہے لہذا ہم وزیر اعلی چیف سیکریٹری اور ائی جی پی اس پر فوری طور پر ایکشن لے اور اس مسئلے کو حل کرائے ورنہ اس پانی کے مسئلے خون خرابہ ہونے کا اندیشہ ہے اگر اس مسئلے کو حل نہیں کیا تو گلگت غذر روڈ کو بلاک کرکے سخٹ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website