تازہ ترین

گلگت بلتستان میں آرڈر 2018نفاذ کرکے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے فلسطین اور اسرائیل کی یاد دلادی۔ یوم القدس کا اعلامیہ

شگر(عابدشگری) یوم القدس یوم اللہ ہے۔ فلسطین کی سرزمین عالم اسلام کیلئے مقدس سرزمین ہے اس پر اسرائیل کی ناپاک قبضہ عالم اسلام کے 57ملکوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ اسرائیل کی بربیت اور قبلہ اول بیت المقدس پر ناجائز قبضے کیخلاف آواز اٹھانا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری اور فرض ہے۔گلگت بلتستان میں آرڈر 2018نفاذ کرکے مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت نے فلسطین اور اسرائیل کی یاد دلادی۔بلتستان کو بھی ایک سوچی سمجھی ساش کے تحت ارض فلسطین جیسا بنا چاہ رہے ہیں جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ان خیالات کا اظہار یوم القدس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ زکاوت علی،شیخ منیر ،انجینئرسید محسن الموسوی اور دیگر نے کیا۔دنیا بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی اسرائیل کی قبلہ اول بیت المقدس پر ناجائز قبضے کیخلاف امام خمینی کی حکم کی روشنی میں یوم القدس منایا گیا۔ ضلع بھر کے جامع مساجد سے یوم القدس کی ریلیاں نکالی گئی۔جس میں شریک ہزاروں افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے اسرائی اور امریکہ سے بیزاری اور نفرت کا اظہار کرتے ہوئے ان ممالک کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔ جامع مسجد امامیہ شگر سے بعد از نماز جمعہ امام جمعہ سید طہٰ الموسوی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو کہ حسن شہید چوک تک آئے جہاں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسرائیل امریکہ کی ناجائز اولاد ہے اور یہ دونوں مسلمانوں کی ازلی دشمن ہے۔ارض فلسطین پر اس وقت جو ظلم و بربریت ہورہا ہے اس میں مسلمان ممالک شریک ہے ۔عرب کے مسلمان ممالک امریکہ کی خوشنودی کیلئے فلسطینی مسلمانوں کی خون کا سود اکررہے ہیں اور اسرائیل اور امریکہ کو خوش کررہے ہیں۔فلسطین میں غریب مسلمانوں کی قتل عام پر مسلمان ممالک کی پراسرار خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔اگر مسلمان ممالک متحد ہوجائے تو امریکہ اور اسرائیل جھک جائے گا۔ مگر مسلمان ممالک ان ممالک کی خوشنودی کیلئے مسلمان ممالک اور مسلمانوں کی خون کی ہولی کھیلنے میں مصروف ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت اور موجودہ صوبائی حکومت نے آرڈر2018کا نافذ کرکے اسرائیل اور فلسطین کی یاد تازی کردی۔ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کو فلسطین بنانا چاہتے ہیں ،جسے ہم کبھی کامیاب بنہیں ہونے دینگے۔ صوبایئی حکومت خالصہ سرکار کی نام پر مقامی لوگوں سے زمینیں ہتھیا کر اسارئیل کی پیروی کررہے ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی بربریت اور فلسطین کی مسلمانوں کی حمایت کرنا ہماری اخلاقی فرض ہے۔ اور ارض فلسطین کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گا۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*