تازہ ترین

زبیدہ خالق میموریل ہسپتال سرمک کے ملازمین تنخواہ سے محروم ملازمین کے گھروں میں فاقے کی نوبت آگئی۔

سکردو (قاسم قاسمی) زبیدہ خالق میموریل ہسپتال سرمک کے ملازمین تنخواہ سے محروم بے چارے ملازمین کے گھروں میں فاقے کی نوبت۔ چئرمین امریکہ کے سیر سپاٹوں میں مصروف ملازمین ماہ مبارک رمضان میں بھی تنخواہ سے محروم۔ذرائع کے مطابق زبیدہ خالق میموریل ہسپتال سرمیک جو کہ ایک نان گورنمنٹ آرگنائزیشن (این جی او) زیر اہتمام چلنے والا ایک ادارہ ہے اس ہسپتال کے ملازمین آج تک تنخواہوں سے محروم ہے۔ جس سے انکے گھروں میں فاقوں کی نوبت آئی ہے زرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال چئرمین کبھی بھی وقت پر تنخواہ نہیں دیتے جس سے ملازمین ہمیشہ مشکلات میں رہتے ہیں جبکہ انہی ملازمین کے تنخواہ بھی مختصر ہے یعنی انکے تنخواہ صرف اور صرف 8 ہزار سے 10 ہزار تک ہے یہ بھی رلا کر دیتے ہیں زرائع کا کہنا یہ بھی ہے کہ ہسپتال کے نام و نہاد انتظامیہ چئرمین کے ہاتھوں یرغمال ہے۔جن کے ہاتھوں کوئی اختیارات نہیں ہیں چئرمین تمام اختیارت اپنے ہاتھ میں رکھ کر ملازمین کو تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت چئرمین امریکہ کے سیر سپاٹوں میں مصروف ہے جبکہ ملازمین خوار ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*