تازہ ترین

برسوں بعدمسلم لیگ نون کے اہم رہنما نے جمائما کے ساتھ ذیادتی کا اعتراف اور پشیمانی کا اظہار کرلیا۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ہم نے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کے ساتھ زیادتی کی اور مجھے اس پر شرم آ تی ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما بیر سٹر ظفر اللہ نے اعتراف کرلیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا پاکستان تحریک انصاف سے شدید اختلاف ہے لیکن ہمارے لوگوں نے جمائما کے ساتھ زیادتی کی ہے ، مجھے شرم آتی ہے ، ہم نے اس کو یہودی بنایا ، پہلی بات تو یہ کہیہودی سے بھی شادی کرنے کی اجازت ہے ، کوئی بری بات نہیں ہے ۔ جمائما کہتی ہیں کہ میں مسلمان ہوں تو میں کون ہوتا ہوں ،بیرسٹر ظفراللہ کا کہناتھا کہ جس سیتا وائٹ کا نام لیا جارہاہے اس کی جو بچی ہے اس کی دیکھ بھال بھی جمائما ادا کر رہی ہیں کیونکہ سیتا اور جمائما کے والد آپس میں دوست تھے ، جمائما اگر کہتی ہیں کہ وہ مسلمان ہیں تو ہمارے لیے قابل احترام ہیں اور اگر وہ کہتی ہیں کہ وہ یہودی ہیں تو پھر بھی ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*