تازہ ترین

اب گھر بنانا بھی مشکل ہوگیا،حکومت نے غریب عوام پر بجلی گرا دی۔

گلگت ( ٹی این این اسپیشل رپورٹ) گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت کے سبب یہاں پر کسی بھی قسم کے ٹیکسزز کا نفاذ غیر قانونی ہے لیکن حکومت نے عوام سے گھروں کی تعمیر پر بھی ٹیکس لینے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ غریب عوام کا گلہ دبانے کے مترادف ہے۔ ذرائع کے مطابق منظوری نقشہ برائے تعمیرات رہائشی و تجارتی عمارات کا قبل از وقت اجازت ٹاؤن ایریاز کے رہائشیوں کے لئے ضروری ہے۔ جسکی مد میں حکومت ٹیکس وصول کرے گی۔

اس فیصلے کے بعد گلگت بلتستان میں نئی تعمیرات کرنے سے پہلے اجازت نامہ لے کر اور انتظامیہ کو فیس ضروری ہوگا۔ لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ حکومت یہ بتانے سے قاصر ہے کہ غریب لوگوں کو کونسے ٹاؤن ایریاز اور قومی حقوق میسر ہیں جو انکو نیا آشیانہ بنانے کے لئے حکومت کو ٹیکس دینا پڑے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*