تازہ ترین

نواز شریف کا خصوصی انٹرویو لینے والے صحافی سرل المیڈاکا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے اسلام آباد میں خفیہ ملاقات۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں متنازعہ صحافی سرل المیڈا نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ سے ملاقات کی ہے، یہ ملاقات سوا گھنٹہ جاری رہی۔صحافی سرل المیڈا کی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات کی ایک تصویر بھی منظر عام پر آئی ہے، اس ملاقات پر بہت سے سوالات اٹھ گئے ہیں یعنی دو متنازعہ افراد کی اس ملاقات کا کیا ایجنڈا ہو سکتا ہے ؟ اس ملاقات کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ بھارت پاکستانی میڈیا سے منسلک لوگوں کو خرید کر استعمال بھی کرتا ہے۔بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سرل المیڈا سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ؟ کیا یہ کسی نئی سازش کی تیاری تو نہیں ہے ؟ ڈان لیکس کے حوالے سے دیکھا جائے یا نواز شریف کے حالیہ انٹرویو کے حوالے سے بات کی جائے یہ سب چیزیں آپس میں جڑی نظر آتی ہیں اور سرل المیڈا مبینہ طور پر بھارتی ایجنڈا پر عمل کر رہے ہیں۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*