تازہ ترین

رانگ کال کے ذریعے لوٹ مار میں مسلسل اضافہ،ایف آئی اے نے الرٹ جاری کردیا۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہری جعلسازی اور فراڈ سے بچنے کیلئے ان نمبرز سے آنیوالی کالز نہ سنیں،ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے سائبر الرٹ جاری کر دیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض جعلساز مافیا مختلف ٹیلی فون نمبر سے کال کر کے اپنے آپ کو حساس ادارے یا پھر بینک کے افسر ظاہر کرتے ہیں اور شہریوں سے ان کی ذاتی معلومات خصوصاً
بینک کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ان کے اکائونٹس سے پیسے نکلوا لیتے ہیں یا پھرمختلف انعامی سکیموں میں انعام نکلنے کا جھانسہ دیا جاتا ہے۔جعلساز مافیا نے مختلف سافٹ ویئر بنا رکھے ہیں جن کی مدد سے جب وہ کال کرتے ہیں تو شہری کے فون پر امریکہ، برطانیہ، دبئی یا دیگر ممالک کے نمبر ظاہر ہوتے ہیں جبکہ بعض سافٹ ویئر ایسے ہیں جو متعلقہ محکموں کے ہی نمبر ظاہر کرتے ہیں جس سے شہری دھوکا کھا جاتے ہیں۔سائبر کرائم سرکل کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ تمام شہری ایسی کال سے محتاط رہیں اور کسی کے دھوکے میں نہ آئیں

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*