تازہ ترین

پاکستان اور افغانستان نےدشمن کو شکست دیکرامن کی راہ تلاش کرنی ہے۔آرمی چیف

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان طویل عرصے سے بہت نقصان اٹھا چکے ہیں ، مشترکہ دشمن کو شکست دے کر امن کی راہ مل کر تلاش کرنی ہوگی اس سفر کا آغاز باہمی اعتماد سے کرنا ہوگا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں امن و استحکام کے لئے افغان پاکستان ایکشن پلان کے امور پر بات چیت کی گئی ، ملاقات میں دونوں ممالک کا سیکورٹی سمیت دیگر ورکنگ گروپس کو فعال بنانے پر اتفاق طے پایا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان طویل تنازعات کے باعث بری طرح متاثر ہوئے ، دونوں ممالک اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیںگے، ہمیں اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ شکوک و شہبات سے منفی سوچ پیدا ہوگی جس سے دشمن کو فائدہ ہوگا۔ افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر نے کہا کہ ہمیں اپنی توانائیوں کو پائیدار امن کے قیام کے لئے استعمال میں لانا ہوگا، باہمی تعاون سے ایک دوسرے کے خدشات کو دور کیا جاسکتا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان وفد نے افغان صدر کی جانب سے آرمی چیف کو دورہ کابل کی دعوت بھی دی ہے ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*