تازہ ترین

واٹس ایپ کے فیچرز میں نئی تبدیلی، گروپ ایڈمنز کےاختیارات میں اضافہ۔

سان فرانسسکو(نیوز آن لائن ) واٹس ایپ میں ایک بار پھر کچھ نئے اور اہم فیچر شامل کیے گئے ہیں۔ یہ فیچرز گروپ ایڈمنسٹریٹر اور ممبران کےلیے ہیں۔ان میں ایک اہم فیچر یہ ہے کہ اب ایڈمن کو اس کے بنائے گروپ سے دوسرا ایڈمن نہیں ہٹا سکے گا۔
وٹس ایپ میں متعارف کرائے گئے نئے فیچرز کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
• گروپ ڈسکرپشن: اب گروپ ڈسکرپشن میں گروپ کا مقصد اور دیگر معلومات کا حصول ممکن ہو گیا ہے۔ اب جو بھی نیا صارف گروپ کا ممبر بنے گا اسے چیٹ میں سب سے اوپر یہ معلومات نظر آئیں گی۔
• گروپ کیچ اپ: اگر آپ گروپ میں ایکٹیو نہیں تو نئے @ بٹن پر ٹیپ کرنے سے آپ کو وہ تمام پیغامات نظر آئیں گے، جن میں آپ مینشن ہونگے۔
• ایڈمنز کے لیے مزید اختیارات: اب ایڈمنسٹریٹر تو دوسرے ایڈمنز کے اختیارات ختم کر ہی سکتا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ اب گروپ کے بانی کے اختیارات دوسرا ایڈمن ختم نہیں کر سکتا۔
• گروپ کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر آپ اس بات کا تعین کر سکتے ہیں کہ کون گروپ کا موضوع، تصویر یا معلومات تبدیل کر سکے۔
• سرچ فنکشن؛ نئے سرچ فنکشن سے شرکا گروپ میں مخصوص شخص کو سرچ کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ وٹس ایپ کے نئے فنکشن صرف گروپس کے لیے ہیں۔ وٹس ایپ کے ایک ارب سے زائد صارفین کی زندگی میں وٹس ایپ گروپ کا اہم کردار ہے۔ وٹس ایپ پر ہر صارفین ایک یا ایک سے زیادہ گروپس کا رکن ہے۔
یہ نئے فیچر جلد ہی اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے جاری کر دئیے جائیں گے۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*