تازہ ترین

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے شریف فیملی سے احتساب کو انتقام قرار دے دیا۔

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم لڑائی جھگڑوں کی سیاست کے بجائے معاشی ترقی کی سیاست کو اپنائیں ، شریف فیملی کے احتساب سے انتقام کی بو آ رہی ہے ،مخالفین جتنے مرضی پلان دے دیں آئندہ انتخابات میں ملکی ترقی میں روڑے اٹکانے والوں کو عوام مسترد کر دیں گے،حکومت نے اندھیروں کو روشنیوں میں بدلا، دہشتگردی کا خاتمہ کرکے امن بحال کیا۔اپنے ایک انٹرویو میں احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں کچھ ایسی ناکام قوتیں ہیں جنہیں جمہوریت اور الیکشن کے عمل سے خوف ہوتا ہے اسلئے یہ منتخب حکومت کےخلاف سازشیں شروع کر دیتی ہیں مگر عوام اب بہت سمجھ دار ہیں اور اب سیاسی شعور رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک سے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے، پاکستان میں نمایاں تبدیلیاں ہو رہی ہیں، ملکی ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے ملک میں امن و امان اور سیاسی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وقت پر انتخابات ہوں گے جس کی مدد سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک بن چکا ہے، اور اب یہاں کوئی غیر جمہوری قوت کامیاب نہیں ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ احتساب والے پانچ سال سے سوئے ہوئے تھے، الیکشن سے پہلے انہیںاحتساب نظر آگیا، احتساب کو سیاسی نعرے کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مخالفت برائے مخالفت چھوڑ کر ملک کی معاشی ترقی کےلئے متحدہونا چاہیئے، موجودہ وفاقی حکومت نے اندھیروں کو روشنیوں میں بدلا، دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن بحال کیا، اصلی تبدیلی یہی ہے جو (ن )لیگ لا رہی ہے، نیا پاکستان بنانے والوں کے پاس سازشوں کے سواکچھ نہیں ہے،سازشیوںکوملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،ملک میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ن لیگ کی قیادت کی مقبولیت میں اضافے سے یہ خوفزدہ ہیںاور انہیں2018 کے انتخابات میں اپنی شکست نظر آ رہی ہے۔مخالفین نے ملکی ترقی میں روڑے اٹکائے اور سوائے گالی گلوچ ،بہتان تراشی اور دھرنوں کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا اس کے برعکس مسلم لیگ(ن )نے اقدار اور عوامی خدمت کی سیاست کی ہے۔اگرمخالفین ملکی ترقی میں حکومت کا ساتھ دیتے تو ملک کی حالت مزیدبہترہوتی،انشااللہ دوبارہ منتخب ہوکرملک کو مثالی ملک بنائیں گے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*