تازہ ترین

گلگت بلتستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ پیکج نہیں آئین چاہئے اراکین۔

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)گلگت بلتستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں اپوزیشن لیڈر محمد شفیع، اراکین اسمبلی پی پی کے جاوید حسین، کاچو امتیاز حیدر، بی این ایف کے نواز خان ناجی، پی ٹی آئی کے راجہ جہانزیب کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اراکین اپوزیشن نے مجوزہ آرڈر 2018ء کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کو ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت سیٹ اپ دیا جائے، مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*