تازہ ترین

ڈسٹرک گانچھے بلتستان میں پولیس کو بیروزگار نوجوانوں پر بھی رحم نہ آیا، نوکری کے نام پر لوٹ مار۔

گانچھے(نمائندہ خصوصی)گانچھے میں جاری پولیس بھرتیوں کے دوران محکمہ پولیس چالاکی کیساتھ بیروزگار نوجوانوں کو لوٹنے میں کامیاب،اسپیشل پروٹیکشن ایونٹ میں جاری بھرتیوں کے دوران محکمہ پولیس سینکڑوں بیروزگار نوجوانوں سے گریڈ ون کے خالی اسامیوں کے نام پر فی فارم سو روپے وصول کرتے رہے مگر دلچسپ اور حیران کن بات تب سامنے آئی جب مقررہ تاریخ کو فارم جمع کیے ہوئے نوجوانوں کو یہ کہہ کر مایوس کردیا کی گریڈ ون کی کوئی اسامی ضلع گانچھے کیلیے نہیں رکھی تھی۔تفضیلات کے مطابق حالیہ پولیس بھرتیوں کے دوران گریڈ ون خاکروب دھوبی سویپر کی خالی اسامیاں ظاہر کرکے محکمے پولیس نے سینکڑوں امیدواروں سے فارم وصول کیے اور نوجوانوں کو کئی دن خپلو میں خوار کرانے کے بعد مقررہ تاریخ کو یہ بہانہ بناکر کی گریڈ ون کی کوئی اسامی ضلع گانچھے کیلیے نہیں تھی امیدواروں کو لالی پوپ دینے کی کوشش کی مگر متاثرہ نوجوان سراپا احتجاج نظر آئے ۔متاثرہ نوجوانوں نے انسپکٹر جنرل پولیس سے معاملے کی تحقیقات اور فارم کے نام پر لی گئی فیس واپس دلانے کا مطالبہ کردیا۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*