تازہ ترین

ضلع شگر میں ہرسال پلوں کی مرمت اور تعمیرات کے نام پر سرکاری خزانے کو کروڑوں کے چونا لگانے کا انکشاف۔

شگر(نامہ نگار خصوصی) شگر کے دور دراز علاقوں کے معلق پل محکمہ تعمیرات عامہ اور ٹھیکیداروں کیلئے سونے کی چڑیا بن گئے۔ہر سال مرمت کے نام پر کڑوں روپے سرکاری خزانے پر بوجھ بننے لگے۔ جبکہ لوگوں کی مشکلات روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے ہیں۔یونین کونسل باشہ شگر کے دورافتادہ علاقہ بیسل اور سیسکوکو ملانے والی زل پل ناکارہ ہوکر آمدورفت کیلئے ناقابل استعمال ہوگیا۔اس پل کی گذشتہ سال مرمت کیا گیا تھا۔جبکہ دو سال قبل تعمیر ہونے والی بیانگسہ پل بھی خستہ حالی کا شکارہے ۔اورپل شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوچکا ہے۔پل سے گاڑی گزرنا پل صراط پار کرنے کے مترادف ہوچکا ہے۔محکمہ تعمیرات عامہ خواب خرگوش کی نیند سوئے ہوئے ہیں کوئی پرسان حال نہیں۔ لوگوں کا چیف سیکرٹری سے پلوں کی مخدوش صورتحال کا نوٹس لینے اور محکمہ کے اعلی حکام سے باز پرس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ پلوں کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلے محکمہ تعمیرات عامہ پر زور لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

About TNN-SKARDU

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*