تازہ ترین

ناقص مٹیریل کا استعمال،کھرمنگ کندرک بجلی گھر نے رمضان کے مہینے میں کام کرنا چھوڑ دیا۔

کھرمنگ (قاسم قاسمی)کھرمنگ ون میگا واٹ بجلی گھر ماہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی بیٹھ گئی۔ زرائع کے مطابق ناقص مٹیریل کا استعمال، کیندرک بجلی گھر پن سٹاک پائپ مختلف جگہوں سے پھٹنے لگے۔ بجلی گھر دو دنوں سے بند ہے علاقے میں لوڈشڈنگ کا راج ہے لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئے ہیں معمولات زندگی مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ یاد ہے یہ واحد بجلی گھر ہے جس سے بہت بڑی آبادی یعنی مایوردو ، انگوت ، غندوس ، ژھروک ، گمبہ شغرن ، دوسکر ، چھین تھنگ ، سوکسی تھنگ ، شغرن ، یورنگوت ، تھنکھوٹ ، رومبوخہ ، محلہ سادات ، کرابہ تھنگ ، ژھے تھنگ ، مومن پی لونگبہ ، مارخونی ، ترکی پی لونگبہ ، خوشن پہ ، چھوفیار ، کھرپی لونگبہ ، تزیبی لونگبہ ، فلٹو ، کندریک ، خشولک ، سینگے زگنگ، چھومک ، باغیچہ ، پلپلدو ، غویس ، بنڈوکھا ، گرخدو ، ان تمام چھوٹے بڑے گاوں کو بجلی فراہم کرنے کا واحد بجلی گھر ہے مگر ناقص مٹریل کے استعمال کی بدولت پائپ لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے بجلی دو دنوں سے بند ہے مگر محکمہ کو ٹس سے مس نہیں بروقت مرمت نہ ہونے کی صورت میں شدید عوامی ردعمل کا خدشہ سامنے آئے گا جس کے لئے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہروں کے لیے رابطے تیز کر دیا ہے علاقے میں حکومت نام کی کوئی شے نہیں ہے۔

About TNN-SKARDU

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*