تازہ ترین

بلوچستان میں فورسز کاآپریشن ، کلعدم لشکر جھنگوی کا تین دہشتگرد ہلاک،آرمی کرنل شہید۔

کوئٹہ(ویب ڈیسک) آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے آپریشن میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلجنس کے کرنل سہیل عابد شہید ہوگئے جبکہ چار جوان زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بدینی ہلاک ہوگیا جبکہ دو خودکش بمبار بھی آپریشن میں مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد ہزارہ کمیونٹی کے 100 سے زائد افراد اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*