تازہ ترین

نواز شریف نے ملک کی سا لمیت پر حملہ کرکے ثابت کیا ہےکہ وہ مودی کا یار ہے ۔ رہنما پیپلزپارٹی

گلگت(چیف رپورٹر) نواز شریف نے ملک کے سا لمیت پر حملہ کیا ہے اور ثابت کردیا کہ وہ مودی کے یار ہے ۔نواز شریف ملک عزیز پا کستان کے غدار ہے فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور اس غدار سے تحقیقات کیا جائے یہ بات پی پی پی گلگت بلتستان کے رہنماء محمد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ نواز شریف کے شوگر ملوں سے انڈیا کے جاسوس برامد کئے جاتے ہیں جبکہ 4ارب سے زائد ڈالر وہ جندال کے زریعے انڈیا بجھواتا ہے اور خود مودی کے زبان بول رہا ہے ان تمام باتوں سے ثابت ہو چکا ہے کہ وہ انڈیا کے ایجنٹ ہے اس لئے مریم نواز اور نواز شریف کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت فوجی عدالت میں کاروائی چلائی جائے تاکہ ائندہ کوئی بھی پٹواری اس طرح سے ملکی سلامتی کے ساتھ نہ کھیل سکے اگر اداروں نے اج اس کو اسی طرح کھلی چھوٹ دی تو ائندہ کل کوئی اور پٹواری اس طرح سے غداری کرے گا اب سپریم کورٹ اور پاک فوج کو میدان میں انا ہوگا تاکہ اس ملک کو غداروں سے پاک کیا جائے نواز شریف مودی کے ایجنڈے پر چل رہا ہے اور اپنے کاروبار بچانے کے لئے اس طرح سے ہذیان بک رہا ہے اگر وہ ملک کے ساتھ مخلص ہوتا تو انڈیا میں اپنا کاروبار نہیں کرتا مگر وہ پیسہ بنانا چاہتا ہے اس کو ملک سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اس لئے اج اپنے اپ کو بچانے کے لئے عالمی سازشوں کے ضد میں ہے اس لئے ان کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے ورنہ ملکی سلامتی مزید خطرے میں پڑ جائے گی۔نواز شریف زرداری کے پاوں کے دھول کے برابر بھی نہیں ہے جب بی بی کو شہید کیا گیا تو زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا مگر اج نوز شریف اپنے چوری چھپانے کے لئے ملک کے سلامتی کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔

About TNN-SKARDU

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*