تازہ ترین

عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کا خالصہ سرکار کے نام پر عوامی زمینوں پر قبضے کے خلاف سکردو میں زبردست احتجاجی مظاہرہ۔

سکردو (قاسم قاسمی) سکردو عوامی ایکشن کمیٹی ایک بار پھر ایکشن میں۔آغا علی رضوی کے زیر قیادت کمیٹی کے دیگر ارکان جن میں شبیر مایار ، محمد علی دلشاد ، غلام شہزاد آغا ، نجف بھٹو شیخ کریمی سمیت ہزاروں افراد ایک بار پھر خالصہ سرکار کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے رکھے تھے جس پر حکومت کے خلاف نعرے لکھے گئے تھے۔ مظاہرین گزشتہ روز سے اب تک ائیر پورٹ روڈ بند کر کے دھرنا دئیے بیٹھے ہیں۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستان ائیر فورس کی جانب سے گمبہ سکردو حوطو کے مقام پر ہزاروں کنال اراضی سمیت ہزاروں پھلدار و غیر پھلدار درختوں کو حکومت کی جانب سے خالصہ سرکار قرار دے کر ایک بار پھر عوام کی ملکیتی زمینوں کو ناجائز قبضہ کرنے کی مذموم کوشش کی گئی جو کہ غریب عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائدین کا کہنا تھا کہ حکومت جان بوجھ کر عوام کی ملکیتی زمینوں کو چھیننے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے جس کا ثبوت گہوری تھنگ ، چھومک داس ، اور اب حوطو کے زمینوں سمیت پھلدار و غیر پھلدار درختوں کو سرکاری قرار دیناہے۔ ان کا مذید کہنا تھا جس طرح گہوری اور چھومک میں حکومتی مشنری کو پسپا کیا ہے اسی طرح یہاں پر بھی ان کو شکست دے کر عوام کو ان کا حق دلا کر رہیں گے مقررین کا کہنا تھا گلگت بلتستان میں دو قانون لاگو کرنے کی بھرپور سازش ہو رہی ہے جو کسی طور منظور نہیں ہےجس طرح گلگت میں ڈیم بنانے کے لئے اربوں روپئے معاوضہ دیا ہیں اسی طرح سکردو کے زمنیں بھی یہاں کے عوام کی ملکیتی زمین ہے یہاں بھی معاوضہ دیا جائے۔

About TNN-SKARDU

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*