تازہ ترین

ضلع شگر میں کئی پولیس اہلکار اگلے گریڈ میں ترقی پاکر کانسٹیبل بن گئے۔

شگر(عابدشگری)شگر پولیس کے پانچ جوانوں کو اگلے گریڈ میں ترقی دیکر ہیڈ کانسٹیبل بنادیا گیا۔ترقی پانے والوں میں شبیر حسین،سید حسن شاہ،دلشاد علی،محمد اویس اور نصرالدین شامل ہے۔ اے آئی جی کرائم برانچ گلگت محمد اسحق ،ایس پی شگر ضیاء اللہ اور دیگر نے ترقی پانے والوں کو فیتہ لگا دیا۔شگر میں منعقد ایک تقریب میں ان اہلکاروں کو ہیڈ اکانسٹیبل کا فیتہ لگایا۔جس میں گلگت بلتستان پولیس کے اعلیٰ حکام اور ضلع شگر کے پولیس حکام شریک ہوئے۔اس موقع پر اے آئی جی محمد اسحق، ایس پی شگر ضیا اللہ اور دیگر آفیسران نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکبادی اور کہا کہ وہ لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور محکمہ پولیس کی نیک نامی کا باعث بنے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*