تازہ ترین

محکمہ برقیات کھرمنگ بجلی لوڈشیڈینگ ختم کرنے میں بری طرح ناکام، بجلی کی آنکھ مچولی سے نظام زندگی بُری طرح متاثر۔

کھرمنگ (قاسم قاسمی) محکمہ برقیات کھرمنگ بجلی لوڈشیڈینگ ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے تمام کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ 2 میگا واٹ پاور پروجیکٹ غویس اور گنوخ کے بند ہونے کے بعد کھرمنگ میں لوڈشیڈینگ دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ ان دونوں بجلی گھر کا بند ہونا محکمہ کے نااہلی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے مشینری کے ناقص استعمال کے بدولت ان دونوں بجلی گھروں کا اب تک استعمال میں نہ لانا لمحہ فکریہ ہے۔ جبکہ کہ محکمہ کے اعلی عہدوں پر فائز نااہل افسران کو تنخواہ اور مراعات لینے کے علاوہ کچھ بھی معلوم نہیں ہے اس وقت پورا کھرمنگ کے عوام بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشڈینگ کے زد میں ہے مگر کسی کو بھی ٹس سے مس نہیں کاروباری حضرات اور عوام کا کہنا ہے اگر رمضان سے پہلے لوڈشیڈینگ ختم نہ کرنے کی صورت میں شاہراہ کرگل پر دھرنا دینگے۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*