تازہ ترین

محکمہ زراعت کی جانب سے ضلع کھرمنگ میں نقصان دہ حشرات کے خاتمے کے لئے سپرے مہم زور شور سے جاری ہے۔

کھرمنگ (قاسم قاسمی) محکمہ زراعت کی جانب سے ضلع کھرمنگ میں نقصان دہ حشرات کے خاتمے کے لئے سپرے مہم زور شور سے جاری ہے۔محکمہ زراعت کھرمنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اشتیاق منڈوق نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ اس وقت ضلع کھرمنگ میں فصلیں بالدار سنڈیوں کی لیپیٹ میں ہے جس سے فصلیں بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ جس کے خاتمے کے لئے محکمہ زراعت کھرمنگ پورے ضلع میں سپرے مہم شروع کر رکھا ہے سپرے مہم مرحلہ وار شروع کیا ہے اس طرح پہلا اور دوسرا مرحلہ رمضان سے پہلے ہی ختم کرینگے جب کہ تیسرا مرحلہ روشنی کے پھندے (Light Trap) ہو گا جو کہ اسی ماہ کے آخر تک مکمل کر ینگے ان کا مزید کہنا تھا کھرمنگ میں بالدار سنڈیوں کے خاتمے کے کئے IPM ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائے جارہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس سال کے آخر تک کھرمنگ سے بالدار سنڈیوں کا مکمل خاتمہ ممکن بنا سکیں تاکہ فصلیں تباہ ہونے سے بچایا جا سکیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*