تازہ ترین

ممبئی حملہ کے حوالے سے بیان پر شہباز شریف نے بھی نواز شریف سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

لاہور ( آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) نے اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں نواز شریف سے منسوب کیے گئے ریمارکس کو مسترد کر دیا،صدرمسلم لیگ (ن) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے رپورٹ میں نواز شریف سے منسوب کیے گئے ریمارکس کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف سے منسوب ریمارکس پارٹی پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو جاری کردہ بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پختہ یقین ہے کہ پاکستان کا مفاد ذاتی اور سیاسی مفاد سے بالا تر ہے ۔ قومی مفاد پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کے تمام ادارے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ساتھ کھڑے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) نے اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں تمام الزامات کو مسترد کر دیا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ رپورٹ میں نواز شریف سے چند ریمارکس غلط طور پر منسوب کیے گئے ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*