تازہ ترین

رائیونڈ کیلئے غیرقانونی طور پر سڑک کی تعمیر کے معاملے پر نیب نے نواز شریف کو طلب کرلیا۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو 20 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا،نوازشریف کو رائیونڈ سڑک کے معاملے پر طلب کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو نیب نے پہلے بھی غیرقانونی سڑک بنانے پرطلب کیا تھا لیکن وہ بیرون ملک چلے جانے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے تھے ،اس حوالے سے نیب نے نوازشریف کو نوٹس بھی جاری کردیاہے۔نیب کی جانب سے 17 سوالات تیار کئے گئے ہیں جن سے متعلق ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی،نیب کا کہناہے کہ سابق دور میں نوازشریف نے ضلعی حکومت کے مختلف منصوبوں کیلئے رکھے گئے پیسے غیرقانونی طور پر سڑک بنانے کیلئے استعمال کئے جس کی وجہ سے بہت سے منصوبے مکمل نہیں ہو سکے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*