تازہ ترین

آذادکشمیر میں سیاحوں پر قیامت ٹوٹ پڑی،مظفر آبادوادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے دو درجن سے زائد سیاح ڈوب گئے۔

مظفر آباد( ویب ڈیسک ) مظفر آباد وادی نیلم میں کنڈل شاہی پل ٹوٹنے سے 25سے زائد سیاح دریا میں ڈوب گئے5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 4 کو بچا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وادی نیلم میں کنڈل شاہی پل ٹوٹنے سے پل پر کھڑے 25 سے زائد سیاح نالہ جاگراں میں جاگرے جن میں سے اب تک5 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ باقی کی تلاش جاری ہے۔ مظفر آباد میں وادی نیلم میں خستہ حال کنڈل شاہی پل ٹوٹ گیا جس کے باعث پل پر کھڑے سیاح نالہ جاگراں میں گرگئے۔ ڈوبنے والے5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ، دریا میں گرے سیاحوں کی تلاش کے لیے امدادی اداروں نے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ دریا کا بہاؤ انتہائی تیز ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس نے کہا کہ پل پر خواتین اور بچوں سمیت 25 سے زائد سیاح کھڑے تھے کہ اچانک پل ٹوٹ گیا اور پل پر موجود تمام لوگ دریا میں بہہ گئے۔ نالہ جاگراں بلندی سے نیچے اترنے والا انتہائی تیز رفتار نالہ ہے جس میں پانی بہت تیز رفتاری سے بہتا ہے لہذا گرنے والے سیاحوں کے بچنے کی امید بہت کم ہے۔ نالے میں ڈوبنے والے 5 سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ 4 کو بچا لیا گیاباقی افراد کی تلاش جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*