اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی) گلگت بلتستان ضلع نگر سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ ممتاز ماہر فلکیات آغا بہشتی کی تمام پیشن گوئیاں سچ ثابت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز ماہر فلکیات آغا بہشتی نے مسلم لیگ نون کی حکومت آتے ہی پیشن گوئی کی تھی کہ نواز شریف کے ستارے پاکستان کیلئے منحوسیت ثابت ہوسکتا ہے اور نواز شریف کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوگی اورعالمی سطح پر پاکستان بدنام ہونگے۔ لیکن اُس وقت کہا یہ جارہا تھا کہ ماہر فلکیات کا شائد پاکستان تحریک انصاف یا عمران خان سے الفت کی وجہ سے اس قسم کی پیشن گوئیاں کرتے ہیں جس کی کوئی حقیقت نہیں۔ آج نواز شریف کا ممبئی حملے میں پاکستان ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد یہ بات سچ ثابت ہوگیا کہ ماہر فلکیات آغا بہشتی نے درست پیشن گوئی کی تھی۔ کیونکہ ممبئی حملے کے حوالے سے خود بھارتی میڈیا سمیت بی بی سی تک کہہ چُکے ہیں کہ یہ بھارت کی جانب سے پری پلان گیم تھا مگر آج پاکستان کےتین بار وزیر اعظم بننے والے نواز شریف نے اپنے ہی ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے نہ صرف پاکستان کو بدنام کیا بلکہ اپنے عزائم کو دنیا پر واضح کردیا۔ یاد رہے آغا پہشتی نے 2018 کو نواز شریف کی زوال کا سال بتایا تھا وہ پیشن گوئی بھی درست ثابت ہوگیا اور آج پنامہ لیکس کی وجہ سے نواز شریف کو نہ صرف عمر بھر کیلئے سیاست سے نااہل قرار دیا بلکہ پارٹی کی صدارت سے بھی ہاتھ دھو گئے۔
یاد رہے آغا بہشتی نے 2018 میں عمران خان کی تیسری شادی کی بھی پیشن گوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی اور اُنہوں نے عمران خان وزیر اعظم بننے کا بھی پیشن گوئی کیا ہوا ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا