تازہ ترین

گلگت سے خنجراب سائیکل ریس کے نام پر گلگت شہر میں کرفیو کا سماں،شہری محصور ہو کر رہ گئے۔

گلگت ( فریاد فدائی ) گلگت سے خنجراب سائکل ریس کے افتتاحی دن گلگت شہر میں کرفیو کا سماں، شہر کے مختلف چوراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے شہریوں کو شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے محضور کردیاگیا، انتظامیہ کا شہریوں کیساتھ ہتک آمیز راویہ جگہ جگہ شہریوں پر پولیس کی لاٹھی چارج گالم گلوچ اور مکوں کا آزادانہ استعمال، تفصیلات کے مطابق گلگت سے خنجراب تک سائیکل ریس کے افتتاحی دن کے موقع پر گلگت شہر میں کرفیو کا سماں رہا شہر کے داخلی راستوں سمیت مختلف چوراہو ں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے شہر یوں کو شدید گرمی میں محضور کر دیا گیا جسکی وجہ سے نہ صرف شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا بلکہ دیگر آمدورفت اور کاروبار زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئی -دوسری جانب سائیکل ریس کی سیکورٹی پر تعنات پولیس اہلکار بھی اضافی ڈیوٹی کا غصہ شہریوں پر اتار دئیے. ایم پی چیک پوسٹ، کے آئی یو چوک اور دنیور چوک میں پولیس اہلکار وں نے شہریوں پر لاٹھی چارج کردی نتیجے میں درجنوں شہری زخمی ہوئے -شہریوں نے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سائیکل ریس کے بجائے شہریوں کو ضرورت بھر بجلی فراہم کرتی تو شاید اس سے بہتر ہوتا ان دنوں گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ 15سے 20 گھنٹے تک پہنچ چکی ہے مہنگائی کا جن قابو سے باہر ہے اور حکومت سائیکل ریس کے نام پر عوام کو نہ صرف بے وقوف بنا رہی ہے بلکہ قومی خزانے کوبھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے.

About TNN-SKARDU

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*