تازہ ترین

وزیر اعلیٰ نے دیامر میں نئےتحصیل کے ساتھ اربوں کے منصوبوں کا اعلان کردیا۔

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گورنر فارم میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےگوہر آباد کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کردیا۔تھک نیاٹ بابوسر اور گینی پر مشتمل تحصیل کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا ۔اُنہوں مزید کہا کہ چلاس میں بہت جلد ویسٹ منیجمنٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا ،گورنرفارم دس بیڈ ہسپتال کو اپ گریڈ کر کے تیس بیڈ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع دیامر میں تیرہ ارب کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جسے اگلے سال پندرہ ارب کیا جائے گا ۔ یہ منصوبے صرف کاغذوں میں نہیں بلکہ گراؤنڈ میں موجود ہیں ۔ عوام سے خطاب میں اُنکا زمزید کہنا تھا کہ دھڑنگ پل این ایچ اے تعمیر کرے گی اگر این ایچ اے نے تعمیر نہیں کیا تو صوبائی حکومت تعمیر کرے گی ۔انہوں نے بیروزگار نوجوانوں کو بغیر سود کے قرضے دئیے جانے اور پرائیویٹ سود کرنے والوں کی پکڑ کر جیل میں ڈالنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ دیامر کی ڈھائی لاکھ آبادی کے لئے پینسٹھ ہزار وزیراعظم ہیلتھ کارڈز آچکے ہیں مذید کارڈز بھی دینگے تاکہ غریب لوگ مستفید ہونگے اورحکومت ملازمت کے لئے اہل معذوروں کو ملازمت دے گی جبکہ جو ملازمت نہیں کر سکتے ہیں انہیں وظیفہ دیا جائے گا ۔

About TNN-SKARDU

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*